آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، ایک شخص ہلاک

بدھ 30 جولائی 2025 17:26

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے دارالحکومت سڈنی کے مغربی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

شنہوا نیوز کے مطابق پولیس نے بیان میں بتایا ہے کہ کہ ہنگامی خدمات کےادارے کو سڈنی سے تقریباً 700 کلومیٹر مغرب میں واقع چھوٹے قصبے بالرانالڈ سے بدھ کو دوپہر2بجے کے قریب ایک چھوٹے طیارے کے گرنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں ایک شخص کو تشویشناک حالت میں پایا ، جس کی عمر 50 سال بتائی جاتی ہے جسے ایمبولینس کے پیرامیڈیکس کے ذریعہ جائے وقوعہ پر اس کا علاج کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکا۔

حادثے کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حادثے کی تحقیقات آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو کرے گی۔ ■