شہروں اور دیہاتوں میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لیے سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی با قاعدگی سے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب

بدھ 30 جولائی 2025 17:27

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ نے کہاہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لیے سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی با قاعدگی سے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے اور صفائی عملہ کو فیلڈ میں صفائی کے کاموں پر معمور کیا جا ئے ۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار صفائی کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رائے ذوالفقار علی ، اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنائیت، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا عنصر جمیل، سی او ضلع کونسل عامر اختربٹ، سی او میونسپل کمیٹی راو انوار ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران سمیت دیگر افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی جانب سے صفائی ستھرائی کے نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 15 یوم کے اندر اندر صفائی ستھرائی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ صبح فیلڈ میں جا کر صفائی عملہ کی حاضری کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں اور صفائی ستھرائی کے نظام کے علاوہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی مشینری وغیرہ کی با قاعدگی سے انسپکشن کریں۔

انہوں نے اجلاس کے دوران اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ ثناءشرافت اور اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل اسامہ امانت کو صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر صفائی کمپنیوں کو 20 ، 20 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ 15 روز میں صفائی کمپنیوں نے صفائی کے انتظامات اسٹینڈرز کے مطابق نہ کیے تو تمام صفائی کمپنیوں کے کنڑیکٹ کو معطل کر دیا جائے گا۔ \378

متعلقہ عنوان :