سعودی عرب نے غزہ کےلیے امداد سے لدے مزید 7 ٹرک بھیج دیئے

جمعرات 31 جولائی 2025 08:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) سعودی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے تحت غزہ کے لیے غذائی امداد لے کر جانے والے مزید سات ٹرکوں نے بدھ کو رفح بارڈر کراسنگ کو عبور کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق یہ انسانی امداد فلسطینی عوام کی فوری مدد کے لیے سعودی عرب کی جاری مہم کا حصہ ہے۔شاہ سلمان مرکز کی جانب سے اب تک 58 طیاروں اور آٹھ بحری جہازوں کے ذریعے 7 ہزار 188 ٹن امدادی سامان غزہ کےلیے بھیجا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں شیلٹرز، طبی اور غذائی سامان کے علاوہ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کو دی جانے والی 20 ایمبولینسں شامل ہیں۔مرکز نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے لیے امدادی منصوبوں کی فنڈنگ کےلیے متعدد بین الاقوامی تنظیموں کےساتھ معاہدوں پر بھی دستخط کیے جن کی مجموعی مالیت 90.35 ملین ڈالر ہے۔شاہ سلمان مرکز اردن کے تعاون سے غزہ کی پٹی کی بندش کے باعث متاثرہ افراد تک غذائی امداد کےلیے ایک ایئر ڈراپ آپریشن بھی کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :