امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ شدید گراوٹ کا شکار

جمعرات 31 جولائی 2025 15:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء) امریکا کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد بھارت میں بھونچال آگیا، بھارتی شیئر مارکیٹ شدید گراوٹ کا شکار ہوگئی۔

(جاری ہے)

اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے بھارتی سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے، موجودہ معاشی صورتحال پر بھارتی سرمایہ کار سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔شیئر مارکیٹ کے 16 بڑے سیکٹرز میں سے 14 سیکٹرز کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔نفٹی 0.26 فیصد اور بمبئی اسٹاک ایکسچینج سینسیکس میں 0.28 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔