ایرانی صدر مسعود پزشکیان اتوار کو پاکستان آئیں گے

پزشکیان شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے،مشیر ایرانی صدر

جمعرات 31 جولائی 2025 16:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔ایرانی صدر وزیراعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل عاصم منیر ، چیئرمین سینٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ایرانی صدر کے سیاسی مشیر مہدی سنائی نے کہا کہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔مسعود پزشکیان گزشتہ دو برسوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے دوسرے ایرانی صدر ہوں گے، اپریل 2024 میں سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا تھا۔