ساوتھ ایشیئن فٹبال فیڈریشن نے ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 22 ستمبر کو شیڈول ہے ،پاکستان فٹبال ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو بھٹان کیخلاف کھیلے گی

جمعرات 31 جولائی 2025 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)ساوتھ ایشیئن فٹبال فیڈریشن نے ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 22 ستمبر کو شیڈول ہے ،پاکستان فٹبال ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو بھٹان کیخلاف کھیلے گی،19 ستمبر کو پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم مالدیپ کا سامنا کریگی،چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 25 ستمبر کو شیڈول کیے گئے ہیں،ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کا فائنل 27 ستمبر کو کھیلا جائیگا،چیمپئن شپ کے تمام میچز سری لنکا میں کھیلیں جائینگے،ٹورنامنٹ میں پاکستان، نیپال، سری لنکا، بھارت، مالدیپ، بنگلہ دیش اور میزبان سری لنکا شامل ہیں۔