ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا

جمعرات 31 جولائی 2025 17:00

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ نے 0-2 سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے عبداللہ نواز اور انس علی شاہ کو اپنے میچز میں اسٹریٹ شکست ہوئیں۔پہلے سنگل میں ڈائلان رابرٹرس نے انس کو 11-7 ،11-6، 11-5 سے ہرایا پھر عبداللہ نواز کو ایلکزینڈر براڈ برج نے 14-12 ،11-2، 11-9 سے شکست دی۔واضح رہے کہ ورلڈ جونیئر کے انفرادی مقابلوں میں بھی پاکستان کی پرفارمنس مایوس کن رہی تھی۔