پیر افورس نے تحصیل رائے ونڈ کے مختلف شہروں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کا آغاز کردیا

مانگا منڈی اور رائے ونڈ شہر کے تجارتی مراکز میں تجاوزات کیخلاف جاری مہم کے دوران متعدد دکانیں سیل

جمعرات 31 جولائی 2025 17:55

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)پیر افورس نے تحصیل رائے ونڈ کے مختلف شہروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا ،مانگا منڈی اور رائے ونڈ شہر کے تجارتی مراکز میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران متعدد دکانوں کو سیل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن کلین اپ کی قیادت اے سی رائے ونڈ ذوہیب ممتاز گوندل ،اور انچارج پیرا فورس یسرا سہیل بٹ نے کی ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ذوہیب ممتاز گوندل نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پیرا فور س میدان میں آچکی ہے ،پیرا فورس انچارج یسرا سہیل بٹ نے چارج سنبھال کر اپنا کام شروع کر دیا ہے تاجروں کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ اپنے سامان کو اپنی حدود میں رکھیں وارننگ کا وقت گزرنے کے بعد پیرا فورس کے اہلکار بھاری مشینری کیساتھ تجاوزات کا صفایا کردینگے ،میڈم یسرا سہیل بٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق صوبے بھر کو تجاوزات اور گرانفروشی سے پاک کردینگے ،رائے ونڈ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم عارضی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں پیرا فورس نے تعلیمی اداروں اور تجارتی مراکز کے چو کوں سے تجاوزات کا صفایا کردیا ،انتظامی افسران کا کہنا ہے کہ تحصیل رائے ونڈ کو تجاوزات سے پاک کیا جارہا ہے پیرا فورس کے اہلکار گشت پر مامور ہیں عوام الناس کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں،صدر مرکزی انجمن تاجران میاں بابر مونگا نے کہا ہے کہ تاجر برادری نے کبھی تجاوزات کی حمایت نہیں کی ،راستے کشادہ ہونے سے کاروبار میں ترقی اور راہگیروں کیلئے آسانی پیدا ہو گی تاجر برادری انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کرے گی۔