چکوال،قصبہ بھون میں دو معصوم بچوںکی والدہ پراسرار طورپر جاںبحق

جمعرات 31 جولائی 2025 20:20

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)قصبہ بھون میں دو معصوم بچوںکی والدہ پراسرار طورپر جاںبحق ہوگئی،بھون میں خاتون (ث) کو اس کے شوہر نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا،تشویشناک حالت میں اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ایک ہفتے تک موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئی،جاںبحق ہونیو الی خاتون کے وارثان کا موقف ہے کہ اس کی ہلاکت شوہر کے تشدد کی وجہ سے ہوئی ہے جو ہمیشہ اس پرتشدکرتارہا ہے،بھون علاقہ تھانہ کلر کہار میں شادی شدہ خاتون تشدد سے جاںبحق ہونے کے واقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے فوری نوٹس لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق (ث) نامی خاتون جو کہ بھون میں شادی شدہ تھی جسکو شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں راضی نامہ بھی ہوگیا گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہونے پر والدین کے ہمراہ پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا جو وہاں پر زیر علاج تھی اور دوران علاج وفات پا گئی۔ ڈاکٹر سارہ علی ہاشمی اے ایس پی صدر سرکل چکوال، ایس ایچ او تھانہ کلرکہار ہمراہ فورس ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال پہنچ گئے میڈیکل و پوسٹمارٹم رپورٹ کی روشنی میں خاتون کی ہلاکت کا معمہ حل ہوگا کے اسکی موت طبعی طورپر ہوئی ہے یایہ شوہر کے تشدد سے جاںبحق ہوئی ہے۔