گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مردان یوتھ پارلیمنٹ کے نمائندہ وفد کی پی پی پی رہنما اسد کشمیری کی قیادت میں ملاقات

جمعرات 31 جولائی 2025 22:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مردان یوتھ پارلیمنٹ کے ایک نمائندہ وفد نے سابق ناظم مردان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اسد کشمیری کی قیادت میں گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پبلک ریلیشنز آفیسر گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد میں چیئرمین ارشاد احمد مردان، یوتھ پارلیمنٹ کے کابینہ ممبران حیدر معیار، غلام حبیب اور فیصل بختیار بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران مردان یوتھ پارلیمنٹ کی آئندہ ہونے والی حلف برداری تقریب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر خیبر پختونخوا نے نوجوانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یوتھ پارلیمنٹس نوجوان قیادت کی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے مردان یوتھ پارلیمنٹ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔