یکم اگست کو گورنر ہاؤس میں پاکستان کے سب سے بڑے بغیر سلائی و جوڑ والے قومی پرچم کی رونمائی ہو گی،گورنر سندھ

جمعرات 31 جولائی 2025 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کل یکم اگست بروز جمعہ کو گورنر ہاؤس میں پاکستان کے سب سے بڑے بغیر سلائی و جوڑ والے قومی پرچم کی رونمائی ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر سندھ نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے قومی پرچم کی رونمائی کے بعد "معرکۂ حق، جشنِ آزادی" کی 14 روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار شہری گورنر ہاؤس سے اپنی موٹر سائیکل کے لیے قومی پرچم مفت حاصل کر سکتے ہیں۔