پاکستان اور بحرین کے قونصل خانوں کا دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

جمعرات 31 جولائی 2025 22:50

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد نے جمعرات کو بحرین کے قائم مقام قونصل جنرل طارق خالد ابراہیم سے پاکستانی قونصل جنرل آفس میں ملاقات کی، دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ اور خاص طور پر کمیونٹی ویلفیئر اور قونصل امور کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل آفس سے جاری بیان کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان اور بحرین کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا گیا جو باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور علاقائی تعاون پر مبنی ہیں۔ دونوں اطراف نے دوطرفہ تعاون کے فروغ اور خاص طور پر کمیونٹی ویلفیئر اور قونصل امور کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے متحدہ عرب امارات میں اپنی مقیم کمیونٹی کی بہتر خدمت کے لیے باہمی ہم آہنگی اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر پاکستان اور بحرین کے درمیان بھائی چارے کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔\932