لاہور،4 افراد کی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی، دو ملزمان ہلاک

اہلیہ کے ہمراہ کھیتوں میں چہل قدمی کیلئے نکلا تین افراد جن کی عمریں 18 سے 28 سال ہیں انہوں نے فون کر کے ایک اور شخص کو بھی بلایا،ملزمان نے اہلیہ کے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور واقعہ کی ویڈیو بھی بنائی، متاثرہ شہری پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 1 اگست 2025 11:21

لاہور،4 افراد کی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی، دو ملزمان ہلاک
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اگست 2025)لاہور کے علاقے چوہنگ کے قریب چار افراد نے اٹھارہ سالہ خاتون کو شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 میں سے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک، واقعہ تھانہ چوہنگ کی حدودمیں شاہ پورکانجراں کے علاقے میں پیش آیا،پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ وہ اہلیہ کے ہمراہ کھیتوں میں چہل قدمی کیلئے نکلا تین افراد جن کی عمریں 18 سے 28 سال ہیں انہوں نے اہلیہ سے زیادتی کی۔تینوں نے فون کر کے ایک اور شخص کو بھی بلا لیا۔ملزمان نے اہلیہ پربدترین جنسی  تشدد بھی کیا اور وقوعہ کی ویڈیو بھی بنائی۔ سی سی ڈی نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بروقت ایکشن لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث 2 مرکزی ملزمان کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

سی سی ڈی کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے رات کو متعلقہ علاقوں میں چھاپے مارے۔ملزمان کی سی سی ڈی ٹیم پرفائرنگ ایک اہلکار زخمی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ اورملزمان کے ساتھیوں کی فائرنگ سے دو مرکزی ملزمان ہلاک ہوگئے۔پولیس حکام کاکہناہے کہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں 4 افراد نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ہلاک ملزمان کی شناخت اویس اور ارشاد کے نام سے ہوئی۔ملزمان کے 4 مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا تاہم بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت جان بچ گئی۔

جائے وقوعہ سے اسلحہ اور دیگر شواہد تحویل میں لے لئے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ چوہنگ اور ملحقہ علاقوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی مفرور کو فرار ہونے سے روکا جا سکے۔واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو ہدایت کی ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔