سٹی کیئر ہسپتال سیالکوٹ کی زیر نگرانی 3 اگست کو فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا

جمعہ 1 اگست 2025 13:09

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) سٹی کیئر ہسپتال سیالکوٹ کی زیر نگرانی 3 اگست بروز اتوار کو فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ میڈیکل کیمپ عالمی تنظیم اتحاد پاور فار ہیومن رائٹس پاکستان کے تعاون سے لگایا جائے گا جس میں تمام لیبارٹری ٹیسٹ، ادویات اور معائنہ بالکل مفت کیا جائے گا۔ میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم آپ کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے منتظر ہے، صحت مند زندگی کے لیے میڈیکل کیمپ میں آئیں اور اپنی صحت کا جائزہ لیں۔ یہ میڈیکل کیمپ پاک پورہ گلی نمبر 1 ڈی سی روڈ نزد ریاض ہوٹل سیالکوٹ میں لگایا جائے گا۔