لداخ، سرمایہ کاری کی دعوت دینے سے پہلے مقامی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ضروری ہے ، لیہ اپیکس باڈی

جمعہ 1 اگست 2025 13:12

لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لیہ اپیکس باڈی نے مودی حکومت کی طرف سے مقرر کئے گئے لداخ خطے کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا پر سرمایہ کاروں کو خطے میں سرمایہ کاری کی دعوت دینے سے پہلے مقامی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت پر زوردیاہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لیہ اپیکس باڈی اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ مل کر بھارتی حکومت کے ساتھ چار نکاتی ایجنڈے پر بات چیت کر رہی ہے۔

چار نکاتی ایجنڈا ریاستی حیثیت کی بحالی ، لداخ کے لیے چھٹے شیڈول ، وقف پبلک سروس کمیشن اور دو پارلیمانی نشستوں پرپر مشتمل ہے ۔لیہ اپیکس باڈی کے شریک چیئرمین چیرنگ دورجے نے لیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے تعینات ہونے والے لیفٹیننٹ گورنر کو پہلے مقامی اسٹیک ہولڈرز سے بات کرنی چاہیے، تاکہ وہ لداخ خطے ، اسکے مسائل اوروہاں کیلئے موزوں صنعتوں کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کویندر گپتا کو مقبوضہ علاقے کوپوری طرح نہیں جانتے ہیں اور ضروریات کومدنظر رکھے بغیر غیر ملکی یا مقامی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دینا بہت خطرناک ہے۔ انہوں نے واضح کہاکہ ہم سرمایہ کاری کے خلاف نہیں ہیں، لیکن لداخ میںلگائی جانیوالی نئی صنعتوں سے مقبوضہ علاقے کے ماحول کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔انہوں نے مزیدکہاکہ صنعتوں کیلئے زیادہ پانی کی بھی ضرورت ہوتی ہے جبکہ مقبوضہ علاقے کو پہلے ہی پانی کی قلت کمی کا سامنا ہے۔