غزہ میں بھوک کی شدت سے مزید 2 بچے شہید

غذائی قلت سے ہونیوالی اموات کی تعداد 159 ہوگئی،وزارت صحت

جمعہ 1 اگست 2025 13:12

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)غزہ میں بھوک کی شدت سے مزید 2 بچے شہید ہوگئے جس کے بعد غذائی قلت سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد 159 ہوگئی۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غذائی قلت سے شہید ہونے والے ان افراد میں 90 بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اسرائیلی حملوں میں 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جن میں امداد کے منتظر 20 فلسطینی بھی شامل ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے کیمروں نے امداد کے لیے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے مناظر بھی دکھا دیے۔

غزہ کے لوگوں کو فضا سے دیا جانے والا کھانا بھی پوری طرح نہیں مل پارہا اور لوگ مٹی ملے چاول کھانے پر مجبور ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ میں انسانی بحران کا جلد خاتمہ حماس کے ہتھیار ڈالنے اور یرغمالیوں کی رہائی سے مشروط کر دیا ہے جبکہ سوئیڈن نے یورپی یونین سے اسرائیل کے ساتھ سے تجارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔