ایف آئی نے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج سے 2کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمدکرلی،ملزم گرفتار

جمعہ 1 اگست 2025 13:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) ایف آئی نے چمن سے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کوگرفتارکرکے 2کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمدکرلی ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف ملک گیرکریک ڈائون جاری ہے اس سلسلے میں ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل چمن نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم عبدالعہد کو چمن سے گرفتار کرلیا، کارروائی کے دوران ملزم سے 3 لاکھ سعودی ریال اور 2900 امریکی ڈالر برآمد کرلئے گئے ،برآمدہونے والی کرنسی کی مالیت 2 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد ہے ملزم سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکاگرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :