ضلعی انتظامیہ کی گرانفروشی کیخلاف کارروائی جاری

جمعہ 1 اگست 2025 14:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کی فیلڈ ٹیمیں اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے متحرک ہیں۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق نرخنامہ کی خلاف ورزی پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 کارروائیاں کی گئیں جبکہ65 ہزار روپے کے جرمانے عائد، 20 مقدمات کا اندراج اور 4 املاک کو سربمہر کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی ای اوز، پیرا ٹیمیں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مسلسل مارکیٹوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع لاہور کی بیشتر مارکیٹوں میں ٹماٹر، کریلے، بینگن، شملہ مرچ سمیت کئی سبزیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جبکہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں مجموعی طور پر مستحکم رہیں۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس وقت چینی 173 روپے فی کلو کی سرکاری قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ شہر کی تمام بڑی مارکیٹوں میں وافر مقدار میں چینی کا سٹاک موجود ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کا کہنا ہے کہ کاروبار کے نام پر عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،قانون شکنی پر بلا تفریق کارروائی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :