ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت وحید خالق رامے کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

جمعہ 1 اگست 2025 17:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) فیصل آباد کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت وحید خالق رامے کی اہلیہ مختصر علالت کے بعدانتقال کر گئیں، جن کی نماز جنازہ جمعہ کوچوہڑ ماجرہ غلام محمد آباد فیصل آباد والے قبرستان میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں صنعتکاروں، تاجروں، کاروباری افراد، صحافیوں، وکلا، علما، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ، سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا، نائب صدر شاہد ممتاز باجوہ، چیمبر کے ممبران اورشہر کے تمام اہم حلقوں نےمرحومہ کے بلند درجات اور پسماندگان کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔