ٹنڈو محمد خان کے نواحی گاؤں نور محمد گوپانگ کے رہائشیوں کا پانی کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 1 اگست 2025 17:31

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) ٹنڈو محمد خان کے نواحی گاؤں نور محمد گوپانگ کے درجنوں رہائشیوں نے پینے کے پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا اس موقع پر طارق علی گوپانگ. غلام سرور اور منظور علی گوپانگ کا کہنا تھا کہ چند شرپسند عناصر، جن میں عزیز اللہ ڈوڈو اور دو پولیس اہلکار بشیر ڈوڈو نے گاؤں میں پانی کی فراہمی معطل کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں سینکڑوں مکین پینے کے صاف پانی سے محروم ہو گئے ہیں، اور گاؤں والوں کو دور دراز علاقوں سے پانی بھر کر لانا پڑ رہا ہے گاؤں میں برسوں سے پانی کی سہولت موجود تھی، مگر اب ذاتی مفادات کے تحت عوام کو پینے کے پانی اور بنیادی سہولت سے محروم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور گاؤں والوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے

متعلقہ عنوان :