آر پی او سرگودھا کی زیر صدارت اجلاس،ٹریفک مینجمنٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

جمعہ 1 اگست 2025 17:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا محمد شہزاد آصف خان کی زیرصدارت ٹریفک مینجمنٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹریفک حادثات کی روک تھام اور دیگر ٹریفک سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام ڈی پی اوز سمیت ایس پی ٹریفک، آر او پٹرولنگ،آر ٹی سیکرٹریز، ڈی ٹی اوز اورنمائندگان ریسکیو 1122 نے شرکت کی۔

اجلاس میں بھاری گاڑیوں کی ٹریفک قوانین خلاف ورزی روکنے پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

خوشاب اور اجنالہ روڈ پر موٹر سائیکل کے مہلک حادثات پر قابو پانے کےلئے اقدامات تجویز کیے گئے۔ اسی طرح ڈمپرز اور دیگر گاڑیوں کی فٹنس کے لیے VICS کے اوقات کار بڑھا دیے گئے تاکہ ڈمپرز مالکان کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول میں آسانی ہو اس کے علاوہ ٹریفک آگاہی مہم چلانے اور مرکزی شاہراہوں پرٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ہاٹ سپاٹس کی نشاند ہی اور سکولز و کالجز کھلنے سے قبل جامع ٹریفک پلان مرتب کرنے کی تجاویز کی منظوری دی گئی۔

آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے اور ٹریفک حادثات میں کمی لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :