جیکب آباد، دن دیہاڑے تین مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پرائمری ٹیچر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے

جمعہ 1 اگست 2025 17:45

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود ٹاور روڈ پر مرغی کی دوکان پرموٹر سائیکل سوار تین مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پرائمری ٹیچر نثار دہرپالی کوقتل کردیا اور آسانی سے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

مسلح افراد کی فائرنگ میں پرائمر ی ٹیچر شدید زخمی ہو گیا جسے اطلاع پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر ہسپتال منتقل کیا جہاں سے تشویشناک حالت میں سکھر لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی شہباز نے پسند کی شادی کی تھی جس کے تنازع پر پرائمری ٹیچر کو قتل کیا گیا ۔،مزید تفتیش کی جا رہی ہے عینی شاہدین کے مطابق نثار احمد اپنی مرغی کی دوکان پر قرآن پاک کی تلاوت کررہا تھا کہ مسلح افراد نے دوکان میں داخل ہوکر فائرنگ کی۔\378