گھریلو لڑائی جھگڑا کے دوران مشتعل شوہر نے کلہاڑی کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا

جمعہ 1 اگست 2025 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) گھریلو لڑائی جھگڑا کے دوران مشتعل شوہر نے کلہاڑی کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مرید والا کے علاقہ چک نمبر 211 گ ب کھدر والہ میں ناشتہ تیار کرنے میں تاخیر پر گھریلو لڑائی جھگڑا کے دوران مشتعل ہو کر عارف نامی شخص نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنی بیوی رضیہ کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد ملزم عارف موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے مقتولہ 50 سالہ رضیہ کی نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا اہو جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :