تھا نہ کورال اور تھانہ ویمن پولیس کی کارروائیاں، چوری کی وارداتو ں میں ملوث ایک عورت سمیت دو ملزمان گرفتار

جمعہ 1 اگست 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) تھا نہ کورال اور تھانہ ویمن پولیس نے چوری کی وارداتو ں میں ملوث ایک عورت سمیت دو ملزمان گرفتار کر لیے، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ مو با ئل فو ن اور لیپ ٹا پ برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آ ف پولیس اسلام آ باد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آ باد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صراور چوری کی وارداتوں میں ملوث جر ائم پیشہ عنا صر کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں تھانہ کورال اور تھا نہ ویمن پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے چوری کی وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کی ایک عورت سمیت دوملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ قیمتی مو با ئل فون اور لیپ ٹا پ برآمد کرلئے گئے،ملزمان کی شناخت وقاص اور اللہ رکھی کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزما ن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جو اد طا ر ق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ، ایمر جنسی ہیلپ لا ئن ’’'پکار-15 ‘‘ پر فورا ًاطلاع کریں۔