صوبائی وزرائے صحت کی زیر صدارت محکمہ صحت و آبادی میں کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض بشمول ڈینگی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اجلاس

جمعہ 1 اگست 2025 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ صحت و آبادی میں کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض بشمول ڈینگی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سی ای اوز و دیگر طبی ماہرین نے بدزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی-اجلاس میں صوبہ بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال اور قابو پانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا- اجلاس کو کابینہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں جاری احکامات پر عملدرآمد کا بھی بریفنگ دی گئی- صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے ڈینگی کیسز پر متعلقہ افسران کو فوری جھنگ کے دورے کی ہدایت کی- انہوں نے سی ای او ہیلتھ اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی- اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر ڈینگی کی افزائش کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہی-صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیرنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ڈینگی کی صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے اور تمام متعلقہ محکمہ جات کی بھرپور شرکت کے بغیر ڈینگی کا مقابلہ ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ عمران نذیرنے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو اپنے متعلقہ علاقوں میں ڈینگی صورتحال مانیٹر کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ کوآپریٹو سوسائٹیز اپنے رہایشیوں کو ڈینگی سوالنامے دیں تاکہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس مرض سے چھٹکارا حاصل کر سکیں۔ ضلعی حدود میں کباڑ خانوں اور قبرستانوں میں خصوصی سرویلنس کروائی جائے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور موسم کے پیش نظر ڈینگی کی حوالے سے مزید محتاط اور متحرک رہنے کی ضرورت ہے،اجلاس میں ہائی رسک اضلاع میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی سرویلنس کا جائزہ بھی لیا گیا۔

صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہائی رسک ایریاز میں اس ڈینگی سیزن میں زیادہ محنت کی ضرورت ہے - انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کنسٹرکشن سائٹس پر پانی کھڑا نہ ہونے پائے، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز انسدادِ ڈینگی کارروائیوں کی خود مانیٹرنگ کریں -اجلاس میں الائیڈ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان کو بھی پابند کیا گیا کہ ڈینگی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

صوبائی وزراے صحت نے کہا کہ اس ڈینگی سیزن میں متعلقہ محکمہ جات کی جانب سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی- صوبائی وزرائے صحت نے کنفرم ڈینگی مریضوں کا ڈیٹا فوری آپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی تاکہ صحیح صورتحال کا اندازہ کر کے بروقت اقدامات اٹھائے جا سکیں -اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ان ڈور اور آوٹ دوڑ ڈینگی سرویلنس عبادت سمجھ کر انجام دی جائے -سکولوں اور کالجز میں آگاہی کیلئے ڈینگی سوالنامہ دیا جائے اور ہر پندرہ دن بعد اس مشق کو دہرایا جائی- صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سرویلنس اور لاروا ٹریسنگ ٹریننگ ایس او پیز کے مطابق ہونی چاہئے اور فیلڈ سٹاف کی 100 فیصد حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

ہر ٹریننگ سیشن کے بعد تھرڈ پارٹی ایوایلوایشن ہونی چاہئے تاکہ استعداد کار میں اضافے کے ساتھ ساتھ قابل ورک فورس تشکیل دی جائے انسداد ڈینگی کے لئے لاجیسٹک سپورٹ ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں-صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ڈینگی کی افزائش والے اضلاع پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ہائی رسک علاقوں میں ایچ آر سے متعلقہ مسائل، جیو ٹیگنگ اور ڈیش بورڈ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔