رنگ روڈ (آج)جزوی طور پر بند رہے گا

جمعہ 1 اگست 2025 22:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)رنگ روڈ کوآج ( ہفتہ)جزوی طور پر 8 گھنٹوں کیلئے بند رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

رنگ روڈ پولیس کے مطابق شاہراہ کو مرمتی کام کے باعث صبح 10 تا شام 6 بجے تک بند کیا جائے گا،نواز شریف انٹرچینج سے نیازی انٹرچینج تک رنگ روڈ بند ہو گا،شہری متبادل راستوں پر سفر کریں۔