احمدیار،سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوئوں میں مبینہ مقابلہ ،تین ڈاکو ہلاک ،موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد

ہفتہ 2 اگست 2025 17:09

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)تھانہ قبولہ کی حدود میںسی سی ڈی پولیس اور ڈاکوئوں میں مبینہ مقابلہ میںتین ڈاکو ہلاک ،موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد جبکہ ایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں22/KB کے نزدیک سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوئوں کے مبینہ مقابلہ میں تین ڈاکو ہلاک جن کے قبضہ سے دو موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد ہواجبکہ ایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا جسے فوری طبی امدادکیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیا گیا سی سی ڈی پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکومتعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ۔ڈاکوئوں کے قبضہ سے موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد ہوا ۔

متعلقہ عنوان :