Live Updates

ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

ہفتہ 2 اگست 2025 21:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی /وسطی پنجاب ، کشمیر ، بالائی خیبر پختو نخوا اور ژوب میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہا۔

(جاری ہے)

اس دوران سب سے زیادہ بارش اسلام آباد (گولڑہ 87، سید پور 44، سٹی 40، بوکرا 36، ایئرپورٹ 4)، راولپنڈی (پیرویداہی 41، کٹاریاں 34، شمس آباد 30، گوالمنڈی 29، کچہری 20) ، مری 11، چکوال 6، ساہیوال 5، نارووال 4، بہاولنگر 3، اوکاڑہ ، اٹک ایک، مظفرآباد (ایئرپورٹ 38 اور سٹی 35)، گڑھی دوپٹہ 2، راولاکوٹ ایک، کاکول 37، مالم جبہ 14، دیر (بالائی 9، زیریں 6)، سیدو شریف 5، بالاکوٹ 2، ژوب اور گلگت میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔ ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کے اعدادوشمار کے مطابق دالبندین میں درجہ حرارت 44 ،نوکنڈی 43، دادو اور سبی میں 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات