آصفہ بھٹو زرداری نے 60 میل تعلقہ دوڑ میں بینظیر گرلز اسکول کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

ہفتہ 2 اگست 2025 21:59

آصفہ بھٹو زرداری نے 60 میل تعلقہ دوڑ میں بینظیر گرلز اسکول کا سنگِ بنیاد ..
نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے 60 میل تعلقہ دوڑ میں بینظیر گرلز اسکول کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

(جاری ہے)

،45 کلاس رومز پر مشتمل لڑکیوں کیلئے پرائمری اور سیکنڈری درجے کے اسکول میں لائبریریز، لیبارٹریز سمیت جدید ترین سہولیات ہوں گی، بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے تحت گرلز اسکول کے سنگِ بنیاد کے موقع پر صوبائی وزیر عذرا پیچوہو بھی موجود تھیں ۔

آصفہ بھٹو زر داری نے کہاکہ شہید بینظیر آباد میں لڑکیوں کیلئے جدید اسکول کی تعمیر سندھ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا ایک تسلسل ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ میں شعبہ صحت اور شعبہ تعلیم پر توجہ دی جس کے مثبت نتائج سب کے سامنے ہیں، صحت اور تعلیم کا بہترین انفراسٹرکچر کسی بھی خطے کی قسمت کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔