Live Updates

صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب، بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 2 اگست 2025 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ ترگرم و مرطوب رہنے کا امکان تاہم لاہور سمیت بعض علاقوں میں تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لا ہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، سرگودھا، قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد، اوکاڑہ، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خاں میں بارش کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوںگوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، سرگودھا، لاہور، قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اوکاڑہ میں چند مقامات پر تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت27 اور زیادہ سے زیادہ33سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 126فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں یو ایم ٹی 142، ہائکنگ اینڈ مونٹینی 188، ایف ایف پاکستان ون ، ہونڈا گیٹ وے 160 اور پاکستان انجینئرنگ سروسز میں 137ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات