Live Updates

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ہفتہ 2 اگست 2025 22:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے،پی ڈی ایم کے مطابق گلیشیائی علاقوں میں گلاف کے واقعات کا خطرہ بڑھ گیا، چترال، دیر، سوات اور کوہستان اپر کے عوام محتاط رہیں، ضلعی انتظامیہ کو نگرانی اور انخلاء کی مشقیں یقینی بنانے کی ہدایت ہے، ندی نالوں کے قریب نقل و حرکت اور گاڑیوں کی روانی سے گریز کریں، ممکنہ متاثرہ علاقوں میں انخلاء کے مقامات تیار کر لیے گئے، ریسکیو سروسز اور ہنگامی سامان مکمل طور پر الرٹ ہے، سیاحوں کو احتیاط برتنے اور حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایت کی گئی۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات