نجی ٹی وی چینل پر رحمن آباد میں ٹریفک سٹاف کے حوالے سے چلنے والی خبر کا معاملہ

شہری کی گالم گلوچ اور پھر ہاتھا پائی کے واقعہ کی انکوائری کی جا رہی ہے، رپورٹ سامنے آنے پر جو بھی ذمہ دار ہوا کارروائی کی جائے گی

ہفتہ 2 اگست 2025 21:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)نجی ٹی وی چینل پر رحمن آباد میں ٹریفک سٹاف کے حوالے سے چلنے والی خبر کے معاملہ میں ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ شہری کی گالم گلوچ اور پھر ہاتھا پائی کے واقعہ کی انکوائری کی جا رہی ہے، رپورٹ سامنے آنے پر جو بھی ذمہ دار ہوا کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

، رحمن آباد میں گاڑیوں کے غیر قانونی جمعہ بازار کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، ٹریفک پولیس ان عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرتی ہے، گزشتہ روز بھی شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے، اسی دوران ایک شہری نے گاڑی سے اتر کر پہلے گالم گلوچ کی اور پھر ہاتھا پائی پر اتر آیا، واقعہ کی انکوائری کی جا رہی ہے، انکوائری رپورٹ سامنے آنے پر جو بھی ذمہ دار ہوا کارروائی کی جائے گی۔