پاک ایران تعلقات کو کے مسعود پرمشکیان کے دورے سے مزید تقویت ملے گی،سردار یعقوب ناصر

ہفتہ 2 اگست 2025 22:00

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پاک ایران تعلقات کو کے صدر ڈاکٹر مسعود پرمشکیان کے دورے سے مزید تقویت ملے گی ،پاکستان اس وقت بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے ایک پرکشش ملک بن چکا ہے دنیا پاکستان کے طرف دیکھ رہی ہے جوکہ ایک خوش آئند بات ہے ایران ترکیہ چین دوستی کو نقصان پہنچانے والوں کے ناپاک عزائم ہمیشہ کی طرع ناکام ثابت ہونگے تمام معاہدوں پر عمل سے ملک میں ترقی کا نیا باب شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت ایران کے ساتھ تاریخ کے ایک نئے موڑ پر تعلقات استوار کرنا چاہتی ہے پاکستان نے حالیہ اسرائیل اور امریکی حملوں کی پرزور مذمت کی تھی اور ہم مشکل کے وقت ہمیشہ ایران کے ساتھ کھڑے رہے گے انہوں نے کہا کہ سی پیک ہماری شہہ رگ ہے اس سے ملک کی ترقی جڑی ہوئی ہے ہم ایران کو بھی سی پیک کا باقاعدہ حصہ بننے کیلئے دعوت دیتے ہیں ہم مسلم دنیا کے اتحاد کے حامی ہیں اور پاکستان فلسطینی مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑار ہے گا اورہر مدد اور قدم جو فلسطین کے مفاد میں ہوگا پاکستان اٹھاتا رہے گا اسرائیل بے لگام قاتل ہے دنیا اب ان سے منہ موڑ رہے ہیں اور اس سے سفارتی تعلقات بھی ختم کر رہے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے فلسطین اور کشمیر جلد ازاد ہونگے ۔