وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،راولپنڈی اور گردونواح میں ز لزلے کے جھٹکے

اتوار 3 اگست 2025 00:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، راولپنڈی اور گردونواح میں ز لزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز اسلام آباد کے نواحی علاقے روات سے 15کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب 10 کلومیٹر گہرائی میں بتایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ اٹک ، چکوال اور دیگر علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے ۔

اطلاعات کے مطابق باغ، مظفر آباد اور پشاور کے گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ رات 12 بجکر 10 منٹ پر آیا ۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔