حکومت سندھ محکمہ کھیل کی جانب سے "معرکہ حق" یوم آزادی کے عنوان سے منعقدہ اسپورٹس کی تقریبات اختتام،400کھلاڑیوں نے حصہ لیا

اتوار 3 اگست 2025 14:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)حکومت سندھ محکمہ کھیل کی جانب سے "معرکہ حق" یوم آزادی کے عنوان سے ڈسٹرکٹ ایسٹ سندھ یوتھ کلب، گلستان جوہر کراچی اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں منعقدہ اسپورٹس کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں، جس میں 400 گرلز و بوائز کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔کراچی میں اسپورٹس تقریبات کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔

گرلز و بوائز بیڈمنٹن، والی بال اور باکسنگ کی اختتامی تقریبات میں مہمانِ خصوصی رینجرز کے ڈی ایس آر ارشاد بیگ، ایڈیشنل سیکریٹری اسد اسحاق، ڈپٹی ڈائریکٹر،سید جبیب اللہ،ڈی ایس اوز اسماعیل شاہ، محمد عثمان حنا رفیق، فرید علی،شاہ نعیم ظفر، شاہد مسعود اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔"معرکہ حق" کے عنوان سے منعقدہ اس اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ویسٹ کراچی سے 400 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی، جو یومِ آزادی کے موقع پر وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ ہے۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریبات کے مہمانِ خصوصی نے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیز اور اسناد تقسیم کیں۔ترجمان محکمہ کھیل کے مطابق والی بال میں ڈسٹرکٹ ایسٹ نے 0-2 سے پہلی پوزیشن جیت کر اپنے نام کی، جبکہ ڈسٹرکٹ سنٹرل نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ بیڈمنٹن بوائز میں مزمل وسیم اور علی گلب نے پہلی، جبکہ حسین اور حمزہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ترجمان نے بتایاکہ گرلز میں اجو اور صہبا نے پہلی پوزیشن، جبکہ روشین اور حودا نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ترجمان محکمہ کھیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی میں باکسنگ مقابلوں میں گرلز و بوائز کے درمیان 22 ویٹ کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے۔ ایونٹ میں گرلز کی باکسنگ کے فائنلز میں 30 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں ون اے بی سی کلب کی باکسر جنت نے میدان مار لیا، جبکہ 44 کلوگرام کیٹیگری میں کے بی سی کلب کی عائشہ نے اپنے حریف کو شکست دے کر کامیابی سمیٹی۔ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر محمد عثمان کے مطابق مردوں کی باکسنگ کی 51 کلوگرام کیٹیگری میں کے بی بی سی کلب کے تیمور نے پہلی، جبکہ 70 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں کے بی بی سی کے فاروق نے فتح حاصل کی۔