ٹرمپ کا مغربی صحارا پر مراکش کی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

اتوار 3 اگست 2025 14:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی صحارا پر مراکش کی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ اس خطے کے متنازعہ علاقے کا واحد حل ہے، سرکاری خبر رساں ایجنسی کہا۔

(جاری ہے)

اس علاقے کو اپنا سمجھنے والے مراکش کو اس دیرینہ تنازعے نے الجزائر کے حمایت یافتہ پولساریو فرنٹ کے مقابل لا کھڑا کیا ہے جو وہاں ایک آزاد ریاست کا خواہاں ہے۔ٹرمپ نے اپنی پہلی مدتِ صدارت کے اختتام پر مغربی صحارا پر مراکش کا دعوی تسلیم کیا تھا جہاں فاسفیٹ کے ذخائر اور ماہی گیری کے بھرپور علاقے ہیں۔

متعلقہ عنوان :