ہمیں امریکہ سے مذاکرات کی کوئی جلدی نہیں،ایران

60فیصد افزودہ یورینیم مکمل طور پر بین الاقوامی نگرانی میں ہے،نائب وزیرخارجہ

اتوار 3 اگست 2025 14:20

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تہران کو امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے بالواسطہ رابطے یا مذاکراتی عمل میں شامل ہونے کی کوئی جلدی نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے امریکی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہامریکہ جب دیگر ممالک کی پرامن نیوکلیئر تنصیبات پر حملے کی بات آتی ہے، تو کوئی سرخ لکیر تسلیم نہیں کرتا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ واشنگٹن کو سمجھنا چاہیے کہ وہ اس طرح کی جارحانہ روش اپنا کر دوسروں کی خودمختاری اور سالمیت پر حملہ نہیں کر سکتا۔خطیب زادہ نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق کہا کہ60 فیصد تک افزودہ یورینیم مکمل طور پر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی نگرانی میں ہے۔ایجنسی کے معائنہ کار جلد دوبارہ ایران کا دورہ کریں گے۔