گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈیرہ اسماعیل خان کے سابق یوتھ کونسلر سالار حسین اور رجب علی شیخ کی قیادت میں وفد کی ملاقات

اتوار 3 اگست 2025 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈیرہ اسماعیل خان کے سابق یوتھ کونسلر پیپلز پارٹی کے رہنماء سالار حسین اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت رجب علی شیخ کی قیادت میں وفد نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں وفاقی محکمہ جات سے متعلقہ مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے شہریوں کے مسائل کا حل ہمیشہ ہماری ترجیحات میں شامل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں عوام اپنے مسائل کے حل خود محسوس کرینگے۔ وفد نے ڈیرہ کے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر گورنر فیصل کریم کنڈی کا شکریہ ادا کیا۔