حضرو ،شکردرہ کا چار بہنوں کا اکلوتا بھائی بلوچستان میں شہید ہو گیا

اتوار 3 اگست 2025 15:40

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) اٹک کے نواحی گاؤں شکردرہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان رینجرز کے 22 سالہ جوان محمد علی بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہید محمد علی نے جرأت، بہادری اور فر شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے دشمن کے خلاف لڑائی میں اپنی جان مادرِ وطن پر قربان کر دی۔

(جاری ہے)

مرحوم کی شہادت کی خبر ملتے ہی علاقے میں غم و اندوہ کی فضا چھا گئی،شہید محمد علی کا تعلق اٹک کے گاوں شکردرہ کے محلہ سردار گڑھی سے ہے، شہید نوجوان تقریبا ایک سال قبل بھرتی ہوا تھا اسکے والد محمد طارق جو کہ اٹک شہر چھوٹے ڈاکخانہ کے پاس ریڑھی لگایا کرتے تھے ،چند ماہ قبل وفات پاگئے تھے۔

محمد علی شہید 4 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور واحد سہارا تھا۔ایک ماں اور 4 بہنیں سوگوار چھوڑ گیا۔سب سے چھوٹی بہن کی عمر پانچ سال ہے۔\378