اسپیکر قومی اسمبلی کا شاہد شفیع کے انتقال پر دکھ کا اظہار

اتوار 3 اگست 2025 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نےوزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے تعزیتی پیغام میں سردار ایاز صادق نے سوگوار شریف خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے میاں شاہد شفیع کے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ طویل عرصے تک پر نہیں ہو گا۔اسپیکر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔