پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے گذشتہ ماہ 345 ملزمان کو گرفتار کیا

اتوار 3 اگست 2025 18:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن نے ایس پی محمد سلیم خان نیازی کی زیر نگرانی گذشتہ ماہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 345 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروائے ۔ تفصیلات کے مطابق کارروائیوں کے دوران 591 لیٹر شراب، 1 کلاشنکوف، 1 رائفل، 5 پسٹل اور 24 گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ 74 اشتہاری و عدالتی ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 14 گمشدہ بچوں کو ان کے لواحقین تک پہنچایا گیا، 8 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں اور 127 ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ پولیس نے 361586 گاڑیاں اور 12 لاکھ سے زائد افراد کو چیک کیا، 3076 شہریوں کو مختلف نوعیت کی مدد فراہم کی جبکہ ہائی وے پر 24 افراد کو طبی امداد دی گئی۔ ایکسل لوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر 12 لاکھ سے زائد جرمانے اور 140 مقدمات گیس سلنڈر استعمال کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف درج کیے گئے ۔ ایس پی سلیم خان نیازی کے مطابق ہائی ویز کو جرائم سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے اور قانون شکن عناصر سے سختی سے نمٹا جا رہا ہے جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران کو تعریفی اسناد و انعامات سے نوازا گیا ہے۔