
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست
شاہین آفریدی نے آخری اوور میں 8 رنز بچانے کی بھرپور کوشش کی، آخری گیند پر انہیں چوکا پڑگیا
اتوار 3 اگست 2025 18:50
(جاری ہے)
فخر زمان نے 20 ، سلمان آغا نے 38 اور حسن نواز نے 40 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے 4 وکٹیں لیں۔
جواب میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اسپن کے جال میں پھنسایا لیکن فاسٹ باؤلرز نے رنز دے دیے۔ویسٹ انڈیز کو آخری 2 اوورز میں 24 رنز درکار تھے، 19 ویں اوور میں حسن علی کو 16 رنز پڑگئے۔شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوور میں 8 رنز بچانے کی بھرپور کوشش کی، لیکن آخری گیند پر انہیں چوکا پڑگیا، اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2 وکٹوں سے جیت گئی۔ویسٹ انڈیز کے گوڈا کیش موٹی 28 رنز بناکر نمایاں رہے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے 4 وکٹیں لیں، پاکستان کے محمد نواز نے 3، صائم ایوب نے 2اور صفیان مقیم نے ایک وکٹ لی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دی تھی، صائم ایوب آل راؤنڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار پائے تھے، پاکستان کو 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری مل گئی تھی۔لاڈرہل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، صاحبزادہ فرحان 14 رنز بناکر آوٹ ہوگئے تھے، جس کے بعد صائم ایوب نے ذمے داری سنبھالی اور 57 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی۔فخر زمان 28 اور حسن نواز 24 رنز بناکر نمایاں رہے تھے، پاکستان نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 178 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جوئے کے پلیٹ فارم کیساتھ شراکت، وسیم اکرم کیخلاف درخواست جمع
-
سینٹرل کانٹریکٹ: اے سے بی کیٹیگری میں آنیوالے بابر ، رضوان کو لاکھوں روپے کا مالی نقصان
-
باڈی بلڈنگ فیڈریشن میں اقرباء پروری کی نئی مثال قائم ، ایک ہی گھرانے کے 3 افراد آفیشلز بن گئے
-
آل پنجاب ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج بھکر کے طلبا نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی
-
شبمن گل کو ایشیا کپ میں شامل کیا جائے یا نہیں؟، فیصلہ بھارتی بورڈ کیلئے درد سر بن گیا
-
بھارتی فٹبال ٹیم بھی پاکستان کا مقابلہ کرنے کی بجائے فرار ہوگئی
-
بابر اعظم اور رضوان کا چیپٹر کلوز ہو گیا؟، کرکٹ حلقوں میں بحث شروع
-
ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز‘ پاکستان شاہینز نے میلبرن رینیگیڈز کو ہرا دیا
-
بھارتی فٹبال ٹیم بھی پاکستان کا مقابلہ کرنے کے بجائے فرارہوگئی
-
ناروے میں تاریخ رقم کرنے والے لیاری ونڈرز حکومتی توجہ کے منتظر
-
سابق پاکستانی ویمن کرکٹر ثانیہ خان کی ویرات کوہلی کے ساتھ تصویر وائرل
-
بابر اعظم امریکہ سے لاہور واپس پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.