نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچائو کے لئے کھیلوں کیمیدان آباد کرنے ہونگے، صباء شمیم جدون

اتوار 3 اگست 2025 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (ویمنز کمیٹی) کی رکن میڈم صباء شمیم جدون نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچائو کے لئے کھیلوں کے میدان آباد کرنے ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں حکومت کو کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مختلف تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے سمر تربیتی کیمپ لگائے گئے ہیں ،یہ کھیلوں کی ترقی کے لئے اہم اقدامات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ گراس روٹ سطح کھیلوں کی اکیڈمیز کا قیام بھی بہت ضروری ہے جس میں طلباء وطالبات فارغ اوقات کھیلوں کی تربیت کریں اور فیڈریشنز کو تیار شدہ کھلاڑی میسر ہوں۔ ایک سوال کے جواب میڈم صباء شمیم جدون نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔