سوات، ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی درشخیلہ آمد، کانسٹیبل شیر علی کے اہل خانہ سے تعزیت

اتوار 3 اگست 2025 19:00

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان نے طبی موت کا شکار ہونے والے کانسٹیبل شیر علی کے گھر درشخیلہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے ملاقات کی، ان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

کانسٹیبل شیر علی تھانہ شکردرہ میں بحیثیت ڈی ایف سی تعینات تھے۔ گزشتہ روز انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس ایک خاندان کی مانند ہے، اور ہر جوان کی قربانی اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔