نوشہر، 4 اگست یوم شہدائے پولیس خیبرپختونخوا کی مناسبت سے ضلعی پولیس لائن میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

اتوار 3 اگست 2025 19:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) نوشہرہ میں 4 اگست یوم شہدائے پولیس خیبرپختونخوا کی مناسبت سے ضلعی پولیس لائن میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت پولیس افسران، جوانان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دیئے۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا دورہ کیا، قیصر خان DSP ہیڈ کواٹرز نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ضلعی پولیس سربراہ نے مذید کہا کہ خون عطیہ کرنے والے جوانوں اور شہریوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کے مشن کو زندہ رکھنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ ضلعی پولیس کا یہ اقدام نہ صرف شہداء کی یاد میں ایک عملی خراجِ عقیدت ہے بلکہ معاشرتی خدمت کے جذبے کی بہترین مثال بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :