خود کو حساس ادارے کے جعلی آفیسر ظاہر کرنے والے دو ملزمان گرفتار

اتوار 3 اگست 2025 20:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے خود کو حساس ادارے کے آفیسر ظاہر کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد نے خود کو حساس ادارے کے سینئر افسران کے طور پر متعارف کروایا تاہم تفتیش کے دوران ان کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا جبکہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی صدر ڈویژن محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ قانون کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرنے والے عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :