پاکستان بھراور آزاد کشمیر کے رہائشی ٹیلی نار کمپنی کی انتہائی تھرڈ کلاس سروس سے عاجزآگئے

پیر 4 اگست 2025 14:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)پاکستان بھراور آزاد کشمیر کے رہائشی ٹیلی نار کمپنی کی انتہائی تھرڈ کلاس سروس سے عاجزآگئے،حکومت سے فوری طور پر سخت ترین نوٹس لینے کا مطالبہ،ٹیلی نارکمپنی صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے لیکن اس کی سروس انتہائی بے کار ہے،بارہاشکایات کے باوجود ٹیلی نار کمپنی اپنی سروس کو بہتر نہ بنا سکی-تفصیلات کے مطابق ٹیلی نار کمپنی کے صارفین کمپنی کی انتہائی ناقص اور تھرڈ کلاس سروس سے عاجز آگئے بار بار کی شکایات کے باوجود سروس کو بہتر نہ کیا جا سکا-لاکھوں صارفین ٹیلی نار کی ناقص کارکردگی سے عاجزآچکے ہیں-صارفین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ٹیلی نار کمپنی کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے -ٹیلی نار کمپنی کے حکام کو چاہئے کہ وہ اپنی سروس بہتر بنائیں یا اس کمپنی کو بند کر دیں تاکہ صارفین خوار ہونے سے بچ سکیں -صارفین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ٹیلی نار کمپنی کی صارفین کی دی جانے والی انتہائی خراب سروس کا نوٹس لیں تاکہ آئندہ کوئی کمپنی پاکستانیوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے سے پہلے سوبار سوچی-