یومِ شہداپولیس کے موقع پر ٹنڈوآدم میں شہداکو خراجِ عقیدت پیش

پیر 4 اگست 2025 15:51

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) یومِ شہداپولیس کے موقع پر ڈی ایس پی ٹنڈوآدم عبدالستار گرگیج کی سربراہی میں تمام تعلقہ ٹنڈوآدم کے ایس ایچ اوز، انچارج 15 اور پولیس جوانوں نے شہید محمد علی کھوسو سمیت دیگر شہداکےمزاروں پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور یادگارِ شہداپر سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی عبدالستار گرگیج نے کہا کہ پولیس کے شہداقوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداکی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں اور ہم ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :