نوجوانوں میں نشے کا بڑھتا رجحان ذہنی امراض میں اضافے کا موجب بن رہا ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے،ڈاکٹر ذوالفقار علی

پیر 4 اگست 2025 17:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) نوجوان نسل کا دن بدن نشے کی طرف بڑھتا ہو ا رجحان ذہنی امراض میں اضافے کا باعث بن رہاہے جن میں آئس، شیشہ، چرس، افیون،ہیروئن، بھنگ، کوکین، نشہ آور گولیاں اور ٹیکوں کااستعمال شامل ہے۔پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ و ذہنی امراض کے ماہر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے اے پی پی کو بتایا کہ منشیات کا استعمال نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بعد دنیا کو سب سے بڑا خطرہ منشیات کے استعمال سے ہے کیونکہ نشے کی وجہ سے نوجوان نسل اپنے فرائض سے غافل ہوتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے سٹیشنوں، پارکوں، قبرستانوں اور دیگر مقامات پر لوگ سر عام نشہ کرتے ہیں مگرانہیں کو ئی پوچھنے والا نہیں۔ا ن کا کہنا تھا کہ18سال سے کم عمر کے نوجوانوں کے سگریٹ پینے اور خریدنے پرپابندی کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد ہوناچاہیے۔