بھارت ،گاڑی نہر میں گرنے سی11افراد ہلاک، 4 زخمی

حادثے کے وقت گاڑی میں مجموعی طور پر 15افراد سوار تھے، تحقیقات کا حکم

پیر 4 اگست 2025 17:22

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے ضلع گونڈہ میں نجی گاڑی نہر میں گرنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے، حادثے کا شکار افراد قریبی مندر میں پوجا کرنے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے، حادثے کے وقت گاڑی میں مجموعی طور پر 15افراد سوار تھے، جن میں چند خواتین بھی شامل تھیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیاگیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حکومت نے ہلاک افراد کے اہلخانہ کو فی کس 5 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔حکام کے مطابق حادثے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ اس کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔ مقامی انتظامیہ نے جائے حادثہ پر ریسکیو کارروائیوں کے لیے فوری امدادی ٹیمیں روانہ کر دی تھیں۔